انسانیت کا احترام ہی وطن وقوم دوستی ہے،بلوچستان سب کا ہیں ،صدر میر کبیر احمد محمد شہی

جمعہ 2 دسمبر 2022 10:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2022ء) بلوچ پشتون کا تاریخی رشتہ ہے۔اس رشتے کون منفی و تعصبی سیاست پراگندہ کرنے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن نیشنل پارٹی کی شعوری سیاست و اپروچ نے بلوچ و پشتون کو باہم منسلک رکھا ۔نیشنل پارٹی انسانیت کو سیاست و شعور کی بنیاد قرار دیتی ہے انسانیت کے احترام ہی وطن وقوم دوستی ہے۔بلوچستان سب کا ہیں اور سب کو اس کی تعمیر و ترقی کیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

اور تعمیر و خوشحالی کےلیے حقیقی سیاسی جماعت و نمائندوں کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ نے نیشنل پارٹی کے نائب صدر حنیف کاکڑ کی رہائش گاہ کچلاک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی، مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل ،صوبائی ترجمان علی احمد لانگو، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ ،خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ اور ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔

نظامت کے فرائض ریاض زہری نے سرانجام دئیے۔نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ بارڈرز سے بلوچستان کے عوام کا بنیادی تعلق ہے۔دونوں اطراف کے عوام کے خونی رشتے ہیں۔ان کو دور رکھا نہیں جاسکتا۔اور ایسے ہی بارڈر ٹریڈ سے دونوں اطراف کے عوام کا روزگار بھی وابستہ ہیں۔اس لیے ایسے مثبت عمل کو بروئے کار لایا جائے کہ باہمی روابط بھی برقرار رہے اور بارڈر ٹریڈ بھی جاری رہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچلاک کے عوام کو بھی نام نہاد مذہبی وقوم پرست جماعتوں کے بہکاوے میں نہیں آنا اور ووٹ کی طاقت کو شعور سے استعمال کرنا ہوگا،آئندہ مستقبل عوام کا ہے اور نیشنل پارٹی انتخابات میں عوام کی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی۔