امریکی محکمہ دفاع اور لاک ہیڈ مارٹن کے درمیان ’’ہیمارس راکٹ لانچرز‘‘ کی تیاری کا معاہدے طے پا گیا

جمعہ 2 دسمبر 2022 12:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2022ء) امریکی محکمہ دفاع اور دفاعی ٹیکنالوجی کارپوریشن’ لاک ہیڈ مارٹن ‘کے درمیان430 ملین ڈالر کی لاگت سے جدید ہیمارس راکٹ لانچرز کی پیداوار کے لیے معاہدے طے پا گیا۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ادارے نے محکمہ دفاع کی پریس سروس کی طرف سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کی زمینی فوج اور اس کے غیر ملکی شراکت داروں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے 430 ملین ڈالر کی لاگت سے ہیمارس راکٹ لانچرز کی تیاری کے لیے پینٹاگون اور دفاعی ٹیکنالوجی کارپوریشن لاک ہیڈ مارٹن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ فوج اور مختلف غیر ملکی فوجی سیلز پارٹنرز کی مدد کی فوری ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز اور سپورٹ سروسز کی مکمل پیداوار ی شرح کے لیے لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ساتھ 430,930,711 ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ 31دسمبر 2025 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔