Live Updates

عمران خان کے ساتھ جو غداری کرے گا اپنی سیاست دفن کر دے گا،شیخ رشید

آصف زرداری اور شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں،30 جنوری سے پہلے قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا،سابق وزیر داخلہ

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعہ 2 دسمبر 2022 11:33

عمران خان کے ساتھ جو غداری کرے گا اپنی سیاست دفن کر دے گا،شیخ رشید
راولپنڈی (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 02 دسمبر 2022ء) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم اور پارلیمان عمران خان کے پیچھے کھڑی ہیں،عمران خان کے ساتھ جو غداری کرے گا اپنی سیاست دفن کر دے گا۔ دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پر لکھی گئی ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آصف زرداری اور شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں،آصف زرداری سندھ کی فکر کریں۔

30 جنوری سے پہلے قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ سیاسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے،عمران خان یہ جنگ جیتے گا۔پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہے ہیں،اوورسیز پاکستانی بینکوں سے پیسے نکلوا رہے ہیں اور پاکستانی باہرکے بینکوں میں بھیج رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ روس نے تیل دینے سے انکار کردیا ہے،گوگل نے کیرئیر پیڈا معطل کردیا،مہنگائی دوگنی اور زرمبادلہ کم ہو گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے پہلے شیخ شید نے کہا کہ اب بھی وقت ہے حکمران اور ذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں۔الیکشن کوروکنے کے لیے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑے گا۔ثابت ہو گیا کہ عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے ماؤں اور بیٹیوں کی تضحیک کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل سستا پاکستان میں کوئی رعایت نہیں،اب غلطی کی گنجائش نہیں،فیصلے کاوقت ہے۔

جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کریں گے تو کوئی ممبربیوقوف نہیں جواُس کے ساتھ کھڑا نہیں ہو گا،اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم دفن ہوگی۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تیل گیس بجلی کےلیے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کے لیے2 ارب روپے ہیں،چھڑی بدلی اور وزیرقانون دوبارہ آ گئے،لاہورکا فیصلہ،فیصلہ کُن ہوگا،آر پارہو گا، ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات