فرانس کا شہریوں کو ممکنہ بجلی کی بندش کا انتباہ جاری

جمعہ 2 دسمبر 2022 12:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2022ء) فرانس نے شہریوں کو ممکنہ بجلی کی پیداوار میں کمی آنے کے باعث بجلی کی ممکنہ بندش کا انتباہ جاری کیا ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے الیکٹرک ٹرانسمیشن سسٹم آپریٹر آر ٹی ای مینیجنگ بورڈ کے صدر زیویر پیکاکزیک نے عوام کو خبردار کیا کہ شدید سردی اور بجلی کی کم پیداواری صلاحیت کے باعث شہریوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کر نا پڑسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر ملک مسلسل کم کھپت جاری رکھے تو ہم بجلی کی بندش سے بچ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس حوالے سے شہریوں کو اپنے محلوں میں بجلی کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے من ایکوواٹ ویب سائٹ استعمال کرنے کو کہاکہ تاکہ شہری بجلی کی کسی بھی بندش بارے بروقت یا پیشگی آگاہ ہوسکیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ممکن ہے کہ بجلی کی بندش چند دنوں کے لئے رہے۔

آر ٹی ای کی تازہ ترین پیشین گوئی کے مطابق، فرانس کو جنوری 2023 میں بجلی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہو ں نے بتایا کہ سخت سردی کی وجہ سے، حرارتی نظام کی کھپت بڑھنے کا امکان ہے، اس طرح گرڈ پر ریڈ الرٹ کا سبب بنتا ہے لیکن ای ڈی ایف بڑے پیمانے پر جانچ پڑتال کر رہا ہے اور انہیں ای ڈی ایف کی پیداوری صلاحیت پر کافی اعتماد ہے۔

متعلقہ عنوان :