پنڈی کی پچ سے بالکل خوش نہیں، وکٹ بہتر ہونی چاہیے تھی: رمیز راجا

انگلینڈ والے ٹی ٹونٹی پلیئر لیکر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑیگا: چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 2 دسمبر 2022 14:05

پنڈی کی پچ سے بالکل خوش نہیں، وکٹ بہتر ہونی چاہیے تھی: رمیز راجا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 دسمبر 2022ء ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ بہتر ہونی چاہیے تھی ۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پنڈی سٹیڈیم کی بے جان وکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچز بنانے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، پنڈی سٹیڈیم کی پچ بہتر ہونی چاہیے تھی کیونکہ پچ شہ رگ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر گھاس والی پچوں پربھی باؤنس ہوتا ہے، سیزن میں اچھی پچز بنیں گی اور کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ میں بھی یہی پچز ملیں گی۔

رمیز راجا نے کہا کہ ڈراپ ان پچز مسئلےکا حل ہو سکتا ہے، ڈراپ ان پچز مہنگی ہوتی ہیں لیکن امید کرتا ہوں کہ پچیں اچھی بنیں گی، ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا۔ پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، انگلینڈ والے ٹی ٹونٹی کے پلیئر لے کر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ایشیاء کپ کی میزبانی کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں جانا لیکن ایشیاء کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں جا سکتا، ایشیا کپ ہمارا ہے، ایشیا کپ پاکستان سے باہر نہیں جا سکتا۔