گلشن دوزان سوسائٹی کرپشن ریفرنس کی سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی گئی

جمعہ 2 دسمبر 2022 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) احتساب عدالت نے ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے مبینہ فراڈ سے متعلق گلشن دوزان سوسائٹی کرپشن ریفرنس کی سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کومقامی احتساب عدالت میں ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے مبینہ فراڈ سے متعلق گلشن دوزان سوسائٹی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ریفرنس کے مرکزی ملزم حاجی آدم جوکھیو نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حاجی آدم جوکھیو بیمار ہیں، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ متاثرین نے ملزم لال خان کی عبوری ضمانت منسوخ کرنے کیلئے بھی عدالت سے رجوع کرلیا۔ نیب تفتیشی افسر نے بھی پیش رفت رپورٹ پیش کردی۔ تفیتیشی افسر نے بتایا کہ مزید 86 الاٹیز کو بھی متاثرین میں شامل کیا ہے۔

(جاری ہے)

آدم جوکھیو کے استثنیٰ سے متعلق عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم پہلے ملزم کو دیکھیں گے بعد میں ہی درخواست پر فیصلہ دیا جائے گا۔

عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔ متاثرین کے مطابق 1991 میں میں پلاٹ بک کروائے تھے۔ اب تک پلاٹ نہیں دیئے گئے، پوری زندگی کی جمع پونجی ہے۔ نہ تعمیراتی این او سی دی جا رہی ہے نہ سیل پرچیز کی اجازت دی جا رہی ہے۔ پلاٹ کی مالیت کروڑوں میں چلی گئی ہے۔ نیب کے مطابق ریفرنس میں بلڈر حاجی آدم جوکھیو، لعل خان جوکھیو و دیگر نامزد ہیں۔