انٹر نیشنل ختم نبوتؐ مؤومنٹ کے مرکزی قائدین کا مولانا مفتی رشید احمد لدہیانویؒ کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 2 دسمبر 2022 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) ) انٹر نیشنل ختم نبوتؐ مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،نائب امیرمولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمد امداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے جامعة الرشید کراچی کے بانی حضرت مولانا مفتی رشید احمد لدھیانوی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ انتہائی متقیہ، ولیہ اور نیک سیرت خاتون تھی انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے قائدین و کارکنان مفتی خلیق احمد اور مفتی شفیق احمد سمیت دیگر لواحقین و رثاء، حضرت مولانا مفتی عبدالرحیم ، جامعة الرشید کے اساتذہ و انتظامیہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت، جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی دریں اثناء انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ ورلڈ کے امیر مرکزیہ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے مکہ مکرمہ سے فون کے ذریعہ مرحومہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا جبکہ انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے مولانا مفتی رشید احمد لدھانویؒ کے اہلیہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔