لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور

وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ درخواست منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوائی تھی،ذرائع

جمعہ 2 دسمبر 2022 20:14

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کرلی۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست چند روز قبل جی ایچ کیو کو بھجوائی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ درخواست منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوائی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے۔خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے بھی جی ایچ کیو سے وزارت دفاع کو بھیجے گئے ناموں میں ان کا نام شامل تھا۔