آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اقوام متحدہ کے پولیس ایڈوائزر برائے پیس آپریشنز مقرر ،نوٹیکفیشن جاری

جمعہ 2 دسمبر 2022 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے پولیس ایڈوائزر برائے پیس آپریشنز مقرر کر دیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

جاری ٹوٹیکفیشن کے مطابق وزیراعظم نے فیصل شاہکار کی اقوامِ متحدہ میں تقرری کی منظوری دی، فیصل شاہکار کو اقوامِ متحدہ نے پولیس ایڈوائزر برائے پیس آپریشنز سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ منتخب کیا گیا ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوائی تھی،فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت سے اقوام متحدہ میں ملازمت کی اجازت طلب کی تھی،آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پنجاب حکومت کی منظوری سے رخصت پر ہیںفیصل شاہکار پولیس سروس آف پاکستان سے وابستہ گریڈ 22 کے افسر ہیں