ٓگورنر راج کا کوئی امکان نہیں عدالتیں گورنر راج کو اٴْٹھا کر باہر پھینک دیں گی، لطیف کھوسہ

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:21

ٓگورنر راج کا کوئی امکان نہیں عدالتیں گورنر راج کو اٴْٹھا کر باہر پھینک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے پنجاب میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کر دیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں کوئی جنگی صورتحال نہیں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں عدالتیں گورنر راج کو اٴْٹھا کر باہر پھینک دیں گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کوئی بادشاہت نہیں ہے کہ جا کر اسمبلیاں توڑ دیں اگر ایسا کوئی اختیار استعمال کریں گے تو عدالت اٹھا کر باہر پھینکے گی گورنر راج نہیں لگ سکتا ایک سوال کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کا کہا جا رہا ہے کیا وفاقی حکومت آئینی طور پر انہیں ایسا کرنے سے روک سکتی ہے کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دو سے تین طریقے زیر غور ہیں کہا جا سکتا ہے کہ آپ اعتماد کا ووٹ لیں گورنر چیف منسٹر کو کہہ سکتا ہے کہ آپ اعتماد کا ووٹ لیں تحریک تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن جمع ہو جائے تو تب بھی ووٹنگ تک اسمبلیاں نہیں توڑی جا سکتیں اگر اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو ان صوبوں میں الیکشن ہو جائیں گی