لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری مسعود جہانگیر ریٹائر

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مسٹر جسٹس چودھری مسعود جہانگیر اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے جن کے اعزاز میں گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز نے شرکت کی جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے رخصت ہونے والے جج کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

جسٹس چودھری مسعود جہانگیر کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی خالی آسامیوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے جبکہ جسٹس چودھری مسعود جہانگیر لاہور ہائیکورٹ کے ججوں کی سنیارٹی لسٹ میں آٹھویں نمبر پر تھے۔