کراچی:شمسی سوسائٹی میں بیوی اور 3 بیٹیوں کے قاتل کیخلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) شمسی سوسائٹی میںبیوی اور 3 بیٹیوں کے قاتل کیخلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق شمسی سوسائٹی میں بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے والے شخص کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

الفلاح پولیس نے ملیر کے علاقے شمسی سوسائٹی بلاک ڈی میں واقع گھر کے اندر بیوی اور 3 بیٹیوں کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کرنے والے ملزم شوہر کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او بدر شکیل کے مطابق مقتولہ ہما کے اہل خانہ سے پولیس نے درخواست کی تھی کہ وہ ملزم فواد کے خلاف مقدمہ درج کروائیں تاہم انہوں نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا۔بعد ازاں پولیس نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد اقدام خودکشی کرنے والے ملزم شوہر کے خلاف بذریعہ سرکار اے ایس ا?ئی احمد مغل کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 631 سال 2022ء درج کرلیا ہے، جس میں قتل کی دفعہ 302 اور اقدام خودکشی کی دفعہ 325 کو شامل کیا گیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :