Live Updates

جوعمران خان کیساتھ غداری کرے گا اپنی سیاست دفن کریگا‘ شیخ رشید

آصف زردای اور شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں ‘ سابق وزیر داخلہ

جمعہ 2 دسمبر 2022 21:50

جوعمران خان کیساتھ غداری کرے گا اپنی سیاست دفن کریگا‘ شیخ رشید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم اور پارلیمان عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں،جو عمران خان کے ساتھ غداری کرے گا اپنی سیاست دفن کرے گا دیر یا سویر جب بھی انتخابات ہوے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پرلکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آصف زردای اور شہباز شریف چلے ہوئے کارتوس ہیں ،آصف زردای سندھ کی فکرکریں،30جنوری سے پہلے قبل ازوقت انتخابات کافیصلہ ہوجائے گا۔

انہوںنے کہا کہ سیاسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے ،عمران خان یہ جنگ جیتے گا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہے ہیں، تارکین وطن پاکستانی بینکوں سے پیسے نکلوارہے ہیں اور پاکستانی باہرکے بینکوں میں بھیج رہے ہیں، روس نے تیل دینے سے انکار کردیاہے ،گوگل نے کیرئیرپیڈامعطل کردیاہے ،مہنگائی دوگنی ،زرمبادلہ کم ہوگیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات