Live Updates

عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو اداروں پر تنقید نہ کرنے کی ہدایت کر دی

اداروں کے خلاف نہ ہم پہلے تھے نہ مستقبل میں انکے خلاف مہم کا حصہ بنیں گے‘ ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:12

عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو اداروں پر تنقید نہ کرنے کی ہدایت کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو اداروں پر تنقید نہ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو بیان میں مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ اداروں کے خلاف نہ ہم پہلے تھے نہ مستقبل میں ان کے خلاف مہم کا حصہ بنیں گے۔ ایک شخص نے جو کیا سب کو پتہ ہے اوراب وہ ماضی کا حصہ ہے۔ کسی فرد کے بارے میں ہمیں آئین اور قانون اپنی رائے رکھنے کا حق دیتا ہے۔ ہم اداروں کے خلاف کسی منفی پراپیگنڈا کا حصہ نہ پہلے تھے اور نہ آئندہ بنیں گے۔عمران خان اداروں کی مضبوطی اور قانون کی بالا دستی کی بات کرتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات