آئیسکو نے ضروری مرمتی کاموں کی وجہ سے دو روزہ بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2022ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے 3(ہفتہ )اور 4 دسمبر (اتوار) کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کے جمعہ کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 3 دسمبرہفتہ کی صبح9بجے سے دن2بجے تک ،اسلام آباد سرکل،شکر پڑیاں، G-6، آئی ایس آئی، ضیا مسجد، سکیم 2-،چراہ، ہائی وے، E-8نیوی، G-9/4، H-8/2، پولیس لائن، G-13/4Ext، شاہ اللہ دتہ، بھارہ کہو، کلڈنہ، بارین، پتریاٹہ، اپر ٹوپہ، پیر سوہاوہ، شیگن، اڈیالہ جیل، شاہ پور، خصالہ، راولپنڈی سٹی سرکل،E-Block، بینظیر ہسپتال، کُری روڈ، النور کالونی، مسلم ٹائون، ڈھوک حکمداد، سٹی ، میجر مسعود، جامع مسجد، گوالمنڈی، انڈسٹریل، گلزار شہید، بنی ، عزیز آباد، ریڈیو پاک، عسکری XI-، جھنگی، ای ایم ای کمپلیکس، موہن پورہ، چاکرہ،راولپنڈی کینٹ سرکل،حیدر روڈ، ڈھوک فرمان علی، پی اے ایف، ریور گارڈن، آر سی سی آئی ایکسپریس، سکیم 3-، کے ایچ روڈ، کلیال، حیال، گرجا 1- ، کینٹ، چوک پنڈوری، لہتراڑ 1-، کلر سیداں، غزن خان، نیو مندرہ، کلیام، سکھو، رمن، سی بی خان 2-،اٹک سرکل، مشتاق حسین ، غوری، سالار گاہ، نثار شہید، میوزیم، پنڈ پریاں، شائیہ، منیر آباد، اے ڈبلیو سی ہائوسنگ، راشد منہاس، اسلام پورہ، بُرہان، نڑھ ٹوپہ، بولیانوال، اٹک رورل، حضرو، شمس آباد، ہٹیاں، جی بی ایچ پی، قاضی آباد، محفوظ شہید، نیکا کلاں، مینوالا، مورت، نڑھ، دھکنیل، دھرنال، کھوڑ، کمریال، گلیال، فتح جنگ، لانی والا، ،جہلم سرکل، اجمل شہید، F-7کچہری، عباس پورہ، ثنا ء اللہ شہید، سی ایم ایچ جہلم ، بولانی، کریالہ، فتح پور، کھوہار، F-6مشین محلہ، جاکر، سٹی ہائوسنگ، دینہ تھری روہتاس، چمالہ، مدو کالس، ہسنوٹ، نتھوالا، سنگھوئی، صفدر شہید، دینہ 4-سٹی، وارڈنمبر 8، جرموٹ، نئی خانقاہ، مل اعوان، کنتریلہ، کنگر ٹھاٹھی، سموٹ، اسلام پورہ، چکوال سرکل،بھون، ملت چوک، مرید، کلر کہار، اسلامیہ چوک، ادھی، ڈھڈیال رورل، ملہال مغلاں، سرکال، کٹاس، راول ، احمد آباد، پی ڈی خان، سگھڑپور، بلکسر، پیپلی، لاوہ، مدینہ ٹائون ، جاتلہ، پیرا فتیال، کھوئیاں فیڈرز، صبح08:00بجے تا دن02:00بجے تک سٹی 2- فیڈرز ، صبح09:00بجے تا شام04:00بجے تک شاہین، E-8نیوی، این ایچ کیو، سلور اوکس، این ڈی سی، این آئی سی، سی آر فلیٹس، این ایچ کیو 2-، فیڈرز، صبح08:00بجے تا دن12:00بجے تک احمدال، دھرنال، کھوڑ فیڈرز، صبح11:30بجے تا شام04:00بجے تک مقصود شہید ، کمریال ، گلیال فیڈرز، مورخہ4 دسمبر،صبح09:00بجے تا دن02:00بجے تک مال روڈ، اے ایف آئی سی، راولپنڈی 3-، پنڈی بورڈ، وی آئی پی فیڈرز، صبح08:00بجے تا دن02:00بجے تک جی او آئی، تتہ پانی، ڈی ایچ کیو فیڈرز، صبح09:00بجے تا شام04:00بجے تک پی اے ایف، المصطفیٰ ٹاور، E-7، F-8/3، کروٹائیل ہوٹل، ائیر یونیورسٹی، مدینہ مارکیٹ، عباسی مارکیٹ، سنچوریس شاپنگ مال فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

آئیسکو انتظامیہ اپنے معززصارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔