وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا جنگ، جیو گروپ کے صدرعمران اسلم کے انتقال پراظہار تعزیت،صحافتی اور ادبی خدمات کو خراج عقیدت

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:14

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا جنگ، جیو گروپ کے صدرعمران اسلم کے انتقال پراظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے جنگ، جیو گروپ کے صدر عمران اسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے عمران اسلم کی میڈیا کے فروغ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ عمران اسلم نے میڈیا میں اختراعات متعارف کرائیں۔

ان کی صحافتی اور ادبی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔جیو کو مقبول ٹی وی چینل بنانے میں عمران اسلم کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔