Live Updates

کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ ، گارڈ شدید زخمی ،ناظم الامور عبید الرحمن محفوظ رہے

جمعہ 2 دسمبر 2022 21:53

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب پاکستانی ناظم الامورعبید الرحمن نظامانی چہل قدمی کر رہے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہواگولی پاکستانی ناظم الامور کو چھوتے ہوئے ان کے گارڈ کو جا لگی جمعہ کے روز پاکستانی سفارتخانے میں چھٹی کے باعث رش نہیں تھا،۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ گولی پاکستانی ناظم الامور کے گارڈ کو 3 گولیاں لگیں، پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے جبکہ ان سفارتی عملے کو حکومت پاکستان کی جانب سے وقتی طور پر واپس وطن بلا لیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق طالبان کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولیاں قریبی عمارت سے چلائی گئیں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سکیورٹی گارڈ کو سلام ہے جس نے اپنی جان پر کھیل کر انکی بچانے کے لیے گولی کھائی۔انہوں نے گھناؤنے فعل کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات