ایسے کسی قانون اور بل کو تسلیم نہیں کرینگے ک جو نظریہ پاکستان کی اساس کے خلاف ہو ،ثروت اعجاز قادری

جمعہ 2 دسمبر 2022 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام غریبوںکے حقوق کا استحصال اور مزدوروں سے جینے کا حق چھین رہا ہے ،عوام سسٹم کی تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ انہیں ان کے حقوق مہیااور مسائل حل ہوسکیں ،ایسے کسی قانون اور بل کو تسلیم نہیں کرینگے ک جو نظریہ پاکستان کی اساس کے خلاف ہو ،ٹرانس جینڈر بل اسلام اور آئین کے منافی ہے اعلیٰ عدلیہ از خود نوٹس لیکر کالعدم قرار دے ،ملک کو ترقی وخوشحالی کی طرف لیجانا ہے تو مغرب کی بجائے آقا کریم ﷺکے نظام پر عمل کرنا ہوگا ،روزگار کی تلاش کیلئے تعلیم یافتہ نوجوان حکومتی دفتروں کے دھکے کھا رہے ہیں ،مہنگائی ،بے روزگاری کے جن کو قابو کرنے میں حکمران بے بس نظر آرہے ہیں ،موجودہ حکمران معاشی استحکام کو بہتر بنانے کی بجائے دعوئوں اور طفل تسلی سے کام چلارہے ہیں،دین کی سربلندی اور ملکی سلامتی کیلئے جدوجہد آخری سانس تک جاری رکھیں گے ،ہمارے قائدین نے دہشتگردی کے خلاف ڈٹ جانے اور ملکی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے علمائے کرام پیران عظام کو محراب منبر اور خانقاہوں سے باہرنکل کر جدوجہد کرنا ہوگی،انتہاپسندی اور دہشتگردی ملک کیلئے زہر قاتل ہے ،اسلام وملک دشمن قوتیں فرقہ واریت کو فروغ دیکر اپنے ناپاک عزائم پورے کرنا چاہتی ہیں ،علماء کرام اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں اور ملک دشمن قوتوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں ،انتہاپسندی پھیلانے والے غیروں کے ایجنڈے پر گامزن ہیں انہیں ان کے ناپاک مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔