Live Updates

عمران خان نے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:15

عمران خان نے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ارسلان تاج نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عبدالشکور شاد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی۔ارسلان تاج نے بتایا کہ عبدالشکور شاد کی رکنیت پارٹی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ختم کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر ان کی رکنیت ختم کی گئی۔یاد رہے کہ عبدالشکور شاد نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کے استعفے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات