Live Updates

)تحریک انصاف سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق قرارداد جمع کرادی

جمعہ 2 دسمبر 2022 20:15

ٰکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے گزشتہ روز صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق قرارداد جمع کرائی۔

(جاری ہے)

قرارداد کا آغاز ارشد شریف کی پاکستان میں صحافت بالخصوص تحقیقاتی صحافت کے شعبے میں خدمات اور خدمات کو سراہتے ہوئے کیا گیا،خرم شیر زمان نے ارشد شریف کی تحقیقاتی صحافت کی مثال دیتے ہوئے وہ خواہشمند نوجوان جو صحافت میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں انہیں ارشد شریف کی تحریک کا حصہ بننے اور ان کے نقشے قدم پر چلنے کی ہدایت،پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نے مذمتی قرارداد 23 اکتوبر 2022 کو کینیا میں شہید ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جمع کرائی تھی، اور خرم شیر زمان کی پیش کردہ قرارداد اہل خانہ سے سندھ اسمبلی میں ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ارشد شریف کے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور حکومت سندھ سے درخواست کرتا ہے کہ وہ ان کے خاندان کے مطالبے کے مطابق ان کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرے۔خرم شیر زمان کی پیش کردہ قرارداد سندھ اسمبلی کے فلور پر متفقہ طور پر منظور کی گئی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات