ٹ*شہیدذوالفقارعلی بھٹو کی پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہی:ریحانہ لغاری

جمعہ 2 دسمبر 2022 20:25

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) ڈپٹی اسپیکرسندہ اسمبلی و پی پی ضلع سجاول کی جنرل سیکریٹری میڈم ریحانہ لغاری نے کہاہے کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹو کی پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہے اور اس میں خواتین کی جدوجہد شامل ہے، بیگم نصرت بھٹو اور محترمہ شہیدبے نظیربھٹو کی لازوال جدوجہد شامل ہے، پی پی کے یوم تاسیس کے موقع پر سجاول میں پبلک پارک پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی پی میں خواتین کی ھمیشہ عزت افزائی کی گئی ہے کیوں کہ ہماری قائد محترمہ بے نظیربھتو شہید خود بھی ایک خاتون تھیں، سجاول کے اس پسماندہ علاقے سے مجھے ایم پی اے اور ڈپٹی اسپیکرسندہ اسمبلی منتخب کیاگیاہے، جو اس علاقے کے لئے اعزاز کی بات ہے، دوسروں کو بھی چاہئے کہ عورت کو عزت او روقار سے دیکھیں، جو خواتین کو جانوروں کے ناموں سے پکارتے ہیں ،وہ عورت کی عزت کرناسیکھیں،ان کو سجاول کی عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خاتون ایم پی اے اور لیڈیزونگ ڈویزنل رہنمامیڈم ہیرسوھو، سابق پی پی ضلع صدرارباب وزیراحمد میمن، محمد علی ملکانی، اقبال میمن، اور دیگرضلعی رہنمائوں اور ذیلی تنظیموں کے رہنمائوں نے بھی خطاب کیااور یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کی جدوجہداور قربانیوں کا ذکر کیا، آخرمیں کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، پی پی کے جلسہ کے موقع پرسجاول میں بجلی صبح سے بندکردی گئی تھی جو جلسہ ختم ہونے کے بعد رات گئے بحال کی گئی، تقریب میں شیرازی گروپ کے پی پی ایم این اے اور ایم پی اے شریک نہیں ہوئے