8 لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹیچر کو عدالتی حکم کے باوجود مستقل نہ کرنے پر وائس چانسلر کو رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں 6 دسمبر کو طلب کر لیا

جمعہ 2 دسمبر 2022 20:40

ک*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹیچر کو عدالتی حکم کے باوجود مستقل نہ کرنے پر وائس چانسلر کو رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں 6 دسمبر کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے زیب النساء کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ وائس چانسلر پیش ہوکر بتائیں کہ ٹیچر کو عدالتی حکم کے باوجود مستقل کیوں نہیں کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بار بار عدالتی حکم نظرانداز کرنا وائس چانسلر کے منصب کو زیب نہیں دیتا، وائس چانسلر سرپرست ہوتا ہے ٹیچر سے ذاتی عناد ناقابل فہم ہے۔

عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیا ایسے وائس چانسلر کو عہدے پر رہنا چاہئی درخواست گزار کی طرف سے صفدر شاہین پیرازادہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 2016 میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کنٹریکٹ پر ٹیچر بھرتی کیا گیا اور دو مرتبہ عدالت نے وائس چانسلر کو ملازمت پر مستقل کرنے کا حکم دیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا جا رہا