میاں بیوی مسما شیریں اور قاضی خان چانڈیو نے اپنی بیٹی کے مبینہ قتل کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 2 دسمبر 2022 21:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) تھانہ پھلیلی کی حدود مصری شاہ محلے کے مکین میاں بیوی مسما شیریں اور قاضی خان چانڈیو نے اپنی بیٹی کے مبینہ قتل کے خلاف حیدرآباد پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا، ان کا الزام تھا کہ ان کی بیٹی رابعہ کو اس کے شوہر فرحان نے زہر دیا، مقدمہ درج کرنے کے باوجود پولیس نے ملزمان سے بھاری رشوت لی اور ملزمان کو عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرانے کا موقع دیا، ان کا الزام تھا کہ رابعہ کو اس کے شوہر فرحان نے زہر دے کر قتل کیا ہے پولیس قاتل کو گرفتار نہیں کر رہی ہے، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم فرحان کی ضمانت مسترد کر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں تاکہ انہیں انصاف مل سکے۔