جے یوآئی کوئٹہ کے رہنمائوں کامختلف علاقوں اور مدارس کادورہ

ورکرز کنونشن کے انعقاد مستقبل کی سیاست کا تعین کرے گا، کوئٹہ کے بنیادی یونٹس کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، مولانا عبد الرحمن رفیق

جمعہ 2 دسمبر 2022 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مختلف یونٹوں کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد روزی خان صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد نے مختلف علاقوں اور مدارس کادورہ کیا۔ مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ ورکرز کنونشن کے انعقاد مستقبل کی سیاست کا تعین کرے گا، کوئٹہ کے بنیادی یونٹس کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، انصار الاسلام اور شعبہ اطلاعات کے ذمہ داران پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

8دسمبر ورکرزکنونشن تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت علماء اسلام انقلابی یونٹ پشتون باغ حلقہ 53مجلس عمومی کااجلاس زیر صدارت ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات امیر انقلابی یونٹ مولاناجمال الدین حقانی منعقد ہواجس سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیراحمد کاکڑ ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ مسعود احمد ضلعی معاون سیکرٹری مالیات مفتی محمد عارف شمشیر ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولاناجمال الدین حقانی حافظ عبدالخالق بشردوست نے خطاب کرتے ہوئے 8دسمبر کے ورکرز کنونشن کی کامیابی پر زور دیتے یونٹ کی کارکردگی پیش کی ،سید شمس الدین شہید یونٹ غوث آباد کی مجلس عمومی کا اجلاس جامعہ حمیدیہ میں یونٹ کے امیر حافظ عبد اللہ موسء خیل کی صدارت میں منعقد ہوا یونٹ سیکرٹی مولانا علی احمد مینگل صاحب نے کارکردگی رپورٹ پیش کی ضلع کی طرف سے حکیم مولانا حبیب اللہ بڑیچ اور حاجی ولی محمد بڑیچ اور ان کے معاون مفتی عالم گل بڑیچ اور یونٹ کے امیر حافظ عبد اللہ موسی خیل نے خطاب۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق 4دسمبر بروز اتوار جمعیت علماء اسلام حلقہ 7 یونٹ کے زیر اہتمام فقیر محمد روڑ کوئٹہ میں شمولیتی جلسہ منعقد ہو گا جس سے میں سینکڑوں افراد جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کریں گے جلسہ ضلعی قائدین خطاب کریں گے۔