لاہور میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والے میاں بیوی کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری

ملزمان نے کوڑا پھینکنے کے معاملے پر نوجوان لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، بعد ازاں جنوبی پنجاب کے خطرناک علاقے میں چھپ گئے تھے

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 دسمبر 2022 21:50

لاہور میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والے میاں بیوی کی ڈرامائی انداز میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2022ء) لاہور میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والے میاں بیوی کی ڈرامائی انداز میں گرفتاری، ملزمان نے کوڑا پھینکنے کے معاملے پر نوجوان لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، بعد ازاں جنوبی پنجاب کے خطرناک علاقے میں چھپ گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک نوجوان لڑکی کے قاتل میاں بیوی کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں کچھ عرصہ قبل کوڑا پھینکنے کے تنازعے پر ایک 22 سالہ لڑکی قتل کر دی گئی تھی۔ ملزمہ نے مقتولہ 22 سالہ مقتولہ کے گھر کے آگے کوڑا پھینکا تھا جس پر جھگڑا ہوا۔ مقتولہ نے ملزمہ کو گھر کے سامنے کوڑا پھینکنے نے روکا جس پر ملزمان میاں بیوی نے 22 سالہ نوجوان لڑکی پر گولیاں چلی دی تھیں۔ فائرنگ کی زد میں آنے کی وجہ سے نوجوان لڑکی جاں بحق ہو گئی، جبکہ ملزمان لاہور سے فرار ہو کر رحیم یار خان چلے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میاں بیوی جنوبی پنجاب کے خطرناک علاقے کچے میں چھپ گئے تھے، تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش جاری رکھی اور اب انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔