عمران خان حکومت میں امریکی سائفر سامنے لانے والے پاکستانی سفیر کو اعلٰی عہدے پر تعینات ہو گئے
بیلجیئم میں تعینات گریڈ 22 کے افسر ڈاکٹر اسد مجید خان کو سیکرٹری خارجہ تعینات کردیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا
محمد علی جمعہ 2 دسمبر 2022 23:01
(جاری ہے)
ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔بطور سیکرٹری خارجہ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا۔
یاد رہے کہ نئے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید جب امریکا میں بطور سفیر تعینات تھے تو ان کے دور میں امریکی سائفر کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا۔انہوں نے 11جنوری 2019 سے رواں برس مارچ تک واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دی تھیں۔اسد مجید نیرواں سال اپریل میں بیلجیئم میں بطور سفیر چارج سنبھالا تھا۔انہوں نے 11 جنوری 2022 کو امریکا میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے تین سالہ مدت مکمل کی تھی لیکن وہ سردار مسعود خان کی آمد تک 24 مارچ تک واشنگٹن میں ہی موجود رہے۔وہ 4 سال تک واشنگٹن میں ڈپٹی چیف آف مشن کے طور پر بھی خدمات انجام دینے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں جہاں انہوں نے 6 سال نیویارک میں گزارے جبکہ اس کے علاوہ وہ پاکستان کے اقوام متحدہ کے مشن میں سفیر بھی رہ چکے ہیں۔اسد مجید کی امریکی محکمہ خارجہ کے افسر ڈونلڈ لو سے ملاقات کے بعد وہ شہ سرخیوں کی زینت بنے تھے۔سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رواں سال اپریل میں عدم اعتماد کے ذریعے اپنی حکومت کے خاتمے کو مبینہ بیرونی سازش کا نتیجہ قرار دیا تھا اور اس سلسلے میں امریکا سے آنے والے ایک مراسلے کا ذکر بھی کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے خلاف مبینہ بیرونی سازش کی حقیقت جاننے کی غرض سے ملک کی قومی سلامتی کمیٹی نے ڈاکٹر اسد مجید خان کو طلب کر کے بریفنگ بھی لی تھی۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.