معروف نوجوان صحافی صدیق جان کی والدہ انتقال کر گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 3 دسمبر 2022 12:21

معروف نوجوان صحافی صدیق جان کی والدہ انتقال کر گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 دسمبر2022ء) معروف نوجوان صحافی صدیق جان کی والدہ انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ سہ پہر 3 بجے مرکزی جنازہ گاہ چوک اعظم میں ادا کی جائے گی۔صدیق جان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ، میری جان، میرا سب کچھ... ہمیں چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے چلی گئیں۔

(جاری ہے)

معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے صدیق جان کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صحافی صدیق جان کی والدہ کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا ۔اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :