Live Updates

اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، غالباَ پرویز الہیٰ نے عمران خان کو لکھ کر بھی دے دیا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ سمری آپ رکھ لیں،جب چاہیں موو کریں،اس متعلق اب ابہام نہیں ہونا چاہئیے۔ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 3 دسمبر 2022 12:38

اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، غالباَ پرویز الہیٰ نے عمران خان کو لکھ ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 دسمبر 2022ء ) گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے۔پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی دستخط شدہ سمری چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کر دی۔اس حوالے سے ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ سازش کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غالباَ پرویز الہیٰ نے عمران خان کو لکھ کر بھی دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ سمری آپ رکھ لیں،جب چاہیں موو کریں،اس متعلق اب ابہام نہیں ہونا چاہئیے۔خیال رہے کہ وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے گذشتہ روز عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ پرویز الٰہی نے مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی کے ہمراہ زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے بارے میں حتمی مشاورت کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہر طرح سے تیار ہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، عمران خان جب حکم دیں گے تو اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نااہلوں کا ٹولہ ہے، 13 جماعتوں کے پاس نا تو عددی اکثریت ہے اور نا ہی ان کے اندر اتنا حوصلہ ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پیش کریں، اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنائیں گے، پرویز الہیٰ نے اسمبلی تحلیل معاملے کو سیاسی صورتحال میں موثر طریقے کے ساتھ جوڑنے کا مشورہ دیا، پرویز الہیٰ نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ عمران خان کا ہے،جس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اسمبلیاں تحلیل، مستعفی ہونے پر ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا چاہئیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات