وزیر تعلیم پنجاب نے 3 دن سکول بند کرنے کی مخالفت کر دی

اسکولز میں امتحانات ہو رہے ہیں ،3 دن چھٹیاں نہیں دیں گے،اسکولز میں حالات دیکھتے ہوئے جلدی چھٹیاں ہو سکتی ہیں ، کورونا کی طرح اسموگ میں ماسک پہنا لازمی کردیں گے۔وزیرتعلیم پنجاب مراد راس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 3 دسمبر 2022 13:19

وزیر تعلیم پنجاب نے 3 دن سکول بند کرنے کی مخالفت کر دی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 دسمبر 2022ء ) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے 3 دن سکول بند کرنے کی مخالفت کر دی۔وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے آفٹر نون اسکولز میں 11 ہزار 750 اساتذہ کو ٹیبلٹ دے رہے ہیں۔ٹیبلٹ 6 ماہ پہلے سے آئے ہیں ، ن لیگ نے 4 ماہ میں انہیں تقسیم نہیں کیا ۔چار سال میں محکمہ تعلیم نے سب سے زیادہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ،وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ن لیگ کے مطابق اسکولز کو اپ ڈیٹ کرنے پر 250 ارب روپے چاہیے تھے۔

آئندہ ہفتہ لاہور میں ٹرانس جینڈر اسکولز کھولنے جا رہے ہیں۔جب کہ اسموگ کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسکولز میں امتحانات ہو رہے ہیں ،3 دن چھٹیاں نہیں دیں گے،کورونا کی طرح اسموگ میں ماسک پہنا لازمی کردیں گے، اسکولز میں حالات دیکھتے ہوئے جلدی چھٹیاں ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گذشتہ روز انسداد اسموگ کے حوالے سے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے پھلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔ اسموگ کے تدراک کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ کیا ہے۔نجی اور سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیوں کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو گرانے کے لیے قانون سازی کا حکم دیا ہے۔آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو قبضے میں لینے کے لیے قانون سازی کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دئے کہ اسموگ کی صورتحال بہت خطرناک ہو چکی ہے۔پنجاب حکومت اسموگ کے خاتمے میں ناکام ہو چکی ہے۔وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سے رابطہ کیا جائے۔ انہیں بتایا جائے اسموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ سیکرٹری ماحولیات جرمانوں کے حوالے سے عمل درآمد رپورٹ دیں۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اب سڑکوں پر نظر نہ آئیں۔ایسی گاڑیوں کو بھی ایک نوٹس کے بعد قبضے میں لے کر نیلام کرنے کا رول بنایا جائے۔آئندہ سماعت تک رولز بنا کر پیش کریں۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ تمام اسکول ہفتے میں 3 روز بند کرنا ہوں گے، اس حوالے سے متعلقہ منسٹرز سے رابطہ کر کے بتائیں۔