سپیکراورڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 3 دسمبر 2022 14:03

سپیکراورڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا  بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے سینئر سیاسی رہنما بیگم نجمہ حمید کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو قومی اسمبلی میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے بیگم نجمہ حمید کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نجمہ حمید کے انتقال سے ملک ایک بااصول، ذہین اور بہادر سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے، انہوں نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی اور ہر مشکل وقت میں قیادت کے ساتھ ہم قدم رہیں۔

سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ مرحومہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین باالخصوص ان کی بہن طاہرہ اورنگزیب اور بھانجی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔\932