خصوصی افراد مجھے اور اہلیہ کوبہت پیارے ہیں ، ہماری زندگیوں میں ان کو انتہائی اہمیت حاصل ہے، ڈاکٹرعارف علوی

خصوصی افراد کو تعلیم فراہم ،ہنرمند بنا کر روزگار فراہم کر کے بااختیار بنایا جائے، یہ دنیا ان کی بھی اتنی ہی ہے جتنی ہماری ہے، صدر مملکت کا خصوصی افراد کے عالمی دن پر ٹوئٹ

ہفتہ 3 دسمبر 2022 14:15

خصوصی افراد مجھے اور اہلیہ کوبہت پیارے ہیں ، ہماری زندگیوں میں ان کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد مجھے اور میری اہلیہ کوبہت پیارے ہیں ، ہماری زندگیوں میں ان کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک ٹوئٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خصوصی افراد سے پیار کرنا چاہئے، ان کو ہر جگہ تک جسمانی رسائی دی جائے اور ان کی صحت کی دیکھ بھال بھی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد مجھے اور میری اہلیہ ثمینہ علوی کوبہت پیارے ہیں ، ہماری زندگیوں میں ان کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ انہوںنے کہا کہ خصوصی افراد کو تعلیم فراہم کی جائے ان کو ہنرمند بنا کر روزگار فراہم کر کے بااختیار بنایا جائے۔ صدر مملکت نے کہاکہ یہ دنیا ان کی بھی اتنی ہی ہے جتنی کہ ہماری ہے۔