وزیرخارجہ کا افغان ہم منصب کا فون، پاکستانی ناظم الامور پرحملے کی مذمت

افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی مشنز ،سفارتی عملے کی سکیورٹی بڑھانے ،حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے،بلاول بھٹو

ہفتہ 3 دسمبر 2022 14:15

وزیرخارجہ کا افغان ہم منصب کا فون، پاکستانی ناظم الامور پرحملے کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے افغان ہم منصب نے رابطہ کرکے کابل حملے کی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان کے افغان ہم منصب امیر خان متقی نے فون پر رابطہ کیا اور کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبیدنظامانی پر حملے کی مذمت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی مشنز اور سفارتی عملے کی سکیورٹی بڑھانے اور حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔دوسری جانب ترجمان افغان وزارت خارجہ نے بتایا کہ ٹیلی فون کال پر وزیر خارجہ بلاول کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے حملے تعلقات خراب نہیں کرسکتے۔