Live Updates

پارلیمانی جمہوریت کیخلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے، شیری رحمن

عمران خان سیاستدان کے لبادے میں آمر ہیں ،26سال سیاسی جدوجہد ،چیئرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزارے،وفاقی وزیر

ہفتہ 3 دسمبر 2022 14:15

پارلیمانی جمہوریت کیخلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے، شیری رحمن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت کیخلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے، انہوں نے ہمیشہ پارلیمانی جمہوریت کیخلاف ہرزہ سرائی کی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر وپاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ عمران خان کی نظر میں وہی نظام درست ہے جس میں ان کو اقتدار ملے پھر چاہے وہ صدارتی نظام ہی کیوں نہ ہو۔

شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان خود سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں جنھوں نے 26سال سیاسی جدوجہد اور چیئرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزارے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کے اخلاقی معیار کا مذاق اڑا کر عمران خان نے ہر پاکستانی کی تذلیل کی ہے، اگر یہ خود اخلاقی اصولوں پر چلتے ہیں تو نااہلی کے بعد سیاست کیوں نہیں چھوڑ رہی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات