سکھر میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

ہفتہ 3 دسمبر 2022 14:22

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) سکھر میں گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ہفتہ کو سکھر میں واقع لب مہران چوک پر ایک گاڑی نے موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل كو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار نوجوان علی رضا میرانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کر کے گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ نوجوان کی لاش بچل شاہ میانی میں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ واضح رہے کہ نوجوان کی دو ہفتے قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :