چکی سے تیارہ کردہ آٹے کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ ،125 روپے ہوگئی

اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من 4 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے ‘ چکی اونرز ایسوسی ایشن

ہفتہ 3 دسمبر 2022 14:36

چکی سے تیارہ کردہ آٹے کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ ،125 روپے ہوگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) چکی سے تیارہ کردہ آٹے کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ کر دیاگیا ۔چکی اونرز ایسوسی ایشن لیاقت علی خان کے مطابق چکی کے آٹے کی قیمت 5 روپے بڑھا دی گئی ہے جس سے فی کلو قیمت 125 روپے ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من 4 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ ٹرانسپورٹیشن اور دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں ۔ پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ نا گزیر تھا۔انہوں نے کہا کہ گندم سستی ہو گی تو چکی کا آٹا بھی سستا کیا جائے گا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں سستا آٹا بھی دستیاب نہیں ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی مارکیٹ سے غائب ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :