لاہور میں 10کلو اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قلت کے خلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 3 دسمبر 2022 14:36

لاہور میں 10کلو اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قلت کے خلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) مسلم لیگ(ن) نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10کلو اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی قلت کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں دس اور بیس کلو کے آٹے کے تھیلے مارکیٹ سے غائب ہیں،دکاندار کلو کے حساب سے گاہکوں کو مہنگا آٹا فروخت کررہے ہیں،فلور ملز مالکان سرکاری گندم کی عدم دستیابی کا شکایت کررہے ہیں،دانستہ طور پر سستا آٹے کی قلت پیدا کر کے مہنگا آٹا فروخت کرنے کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ مطالبہ ہے کہ آٹے کی عدم دستیابی کا نوٹس لیا جائے اوردس کلو اور بیس کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔