پنڈی ٹیسٹ،اوپنرزعبداللہ شفیق اور امام الحق کی انگلینڈ کیخلاف سنچریاں

ہفتہ 3 دسمبر 2022 14:53

پنڈی ٹیسٹ،اوپنرزعبداللہ شفیق اور امام الحق کی انگلینڈ کیخلاف سنچریاں
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 225رنز پر گر گئی۔

(جاری ہے)

وِل جیکس نے عبداللہ شفیق کو 114رنز پر آئوٹ کرکے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لی۔دوسری وکٹ 245رنز پر گری۔ امام الحق 121رنز بنا کر لیچ کی گیند پر رابنسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں، جن میں سعود شکیل، حارث رف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :