سعودی عرب نے پانچ ممالک کے شہریوں کو عمرہ ویزاء کے اجراء کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

ہفتہ 3 دسمبر 2022 14:59

سعودی عرب نے پانچ ممالک کے شہریوں کو عمرہ ویزاء کے اجراء کیلئے فنگر ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے پانچ ممالک کے شہریوں کو عمرہ ویزا کے اجرا کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں برطانیہ، تیونس، کویت، بنگلہ دیش اور ملائیشیا شامل ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے ان ممالک سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے الیکٹرانک طور پر عمرہ ویزا جاری کرنے کے لیے "فنگر پرنٹ" کا اندراج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن کا مقصد سعودی بندرگاہوں کے ذریعے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانا اور حجاج کے ڈیجیٹل تجربے کو فروغ دینا ہے ۔وزارت نے بتایا کہ اس فنگر پرنٹ کا اندراج سمارٹ فونز کیلئے (سعودی ویزا بائیو) ایپلی کیشن کو ڈان لوڈ کر کے، ویزا کی قسم کا تعین کر کے، پاسپورٹ کو فوری طور پر پڑھ کر، سامنے والے کیمرے سے چہرے کی تصویر لے کر اور اسے پاسپورٹ میں ذاتی تصویر سے ملا کر کرنا ہے۔ کیمرے کے ذریعے دس فنگر پرنٹس کو الیکٹرانک طور پر سکین بھی کرنا ہوگا۔