پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم نے کیریئر کی 8ویں سنچری سکور کرلی

تیسرے روز قومی ٹیم نے چائے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنالیے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 3 دسمبر 2022 15:00

پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم نے کیریئر کی 8ویں سنچری سکور کرلی
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 دسمبر 2022ء ) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے چائے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنالیے ہیں۔ قومی ٹیم کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ امام الحق نے 121 ، عبداللہ شفیق نے 114 اور اظہر علی نے 27 رنز بنائے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 225 رنز پر گر گئی۔

وِل جیکس نے عبداللہ شفیق کو 114رنز پر آؤٹ کرکے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ لی۔ دوسری وکٹ 245 رنز پر گری۔ امام الحق 121 رنز بنا کر لیچ کی گیند پر رابنسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ 290 رنز پر گر گئی۔ اظہر علی 27 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے مزید 246 رنز درکار ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں دوسرے روز انگلش ٹیم نے کھیل کا آغاز 506 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا، ابتدا میں کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ لیام لیونگ اسٹون 9 رنز بناسکے۔ ہیری بروک نے 153 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلش ٹیم دوسرے روز 26 اوورز میں 151 رنز بنائے جبکہ انکی 6 وکٹیں گریں، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پہلے ابتداء میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو انڈر پریشر لائیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔ قومی ٹیم میں انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔