آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ، لبوشین کی شاندار بیٹنگ، 48سال بعد اعزاز اپنے نام کرلیا

ہفتہ 3 دسمبر 2022 16:11

آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز ٹیسٹ، لبوشین کی شاندار بیٹنگ، 48سال بعد اعزاز ..
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) آسٹریلوی کرکٹر مارنوس لبوشین 48 برس بعد کرکٹ میں ایک اہم اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے آسٹریلوی کرکٹر بن گئے۔آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری اور پھر سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں جبکہ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے آسٹریلیا کے تیسرے بلے باز ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے بیٹر نے یہ اعزاز 48 برس کے بعد حاصل کیا، آسٹریلیا کی جانب سے ڈوگ والٹرز نے 1969 اور گریگ چیپل نے 1974 میں یہ کارنامہ انجام دیا۔لبوشین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور پھر دوسری اننگز میں سنچری بنائی، لبوشین نے پہلی اننگز میں 204 اور دوسری اننگز میں 104 رنز بنائے۔اس کے علاوہ سنیل گواسکر، لارنس رو ،گراہم گوچ، برائن لارا اور کمار سنگارا بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :