سرگودھا، منشیات سپلائی پر آنیوالی مشکوک کار سے ساڑھے 33کلو چرس وافیون برآمد، منشیات سمگلر گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2022 17:12

سرگودھا، منشیات سپلائی پر آنیوالی مشکوک کار سے ساڑھے 33کلو چرس وافیون ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) خیبر ایجنسی سے پنجاب داخل ہو کر سرگودھا منشیات سپلائی پر آنے والی مشکوک کار سے ساڑھے 33 کلو چرس وافیون برآمد کر کے منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے خریداروں کی تلاش میں چھاپے مارتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او نے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش ایورڈز کا اعلان کیا ہے۔

زرائع کے مطابق خبیر ایجنسی سے پنجاب داخل ہونے والی مشکوک کار تو تھانہ اربن ایریا پولیس ٹیم نے کچی 39 کے قریب روک کر 33 کلو افیون وچرس برآمد کر کے منشیات سمگلر باڑہ کے گل ولی کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ منشیات سرگودھا بلاک 25 کے وسیم،چھٹہ کالونی کے ممتاز اور احمد کو سپلائی کرنے لایا جو پہلے بھی اس کی اعانت کرتے ہیں پولیس تھانہ اربن ایریا ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے خریداروں کی تلاش میں چھاپے مارتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او محمد طارق عزیز نے اس کارکردگی پر تھانہ اربن ایریا کی ٹیم ایس ایچ او آذر ندیم، سب انسپکٹر شبیر حسین،اے ایس آئی محمد اعجاز کانسٹیبلان ناصر الرحمان، صفدر حسین،فیاض خان اور تصور عباس کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش ایوارڈز کا اعلان کیا۔