فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان

ہفتہ 3 دسمبر 2022 17:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اورگرڈسٹیشنز پرفوری نوعیت کی اہم مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔فیسکو کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر محمود شیک نے بتایا کہ5دسمبر کو صبح ساڑھے نو سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک 132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے سمندری سٹی، سلونی جھال، سائیں وزیر علی، گڑھ روڈ، فرید، فاروق، ناراڈاڈا، ڈجکوٹ روڈ، شریف آباد، 466روڈ، جلال آباد، کچہری بازار اور رسیانہ فیڈرصبح نو سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن کے اے فور پی جی ایس ایچ ایف، ماڈل سٹی، الرحیم ویلی، اعوان والا، کریم گارڈن، گلبہار کالونی، گارڈن کالونی، ستیانہ روڈ، بابر چوک، فتح ٹیکسٹائل، مکہ سٹی، زم ز م اور ہریانوالہ فیڈر 132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے پیپلز (شریف آباد) اور سلونی جھال فیڈر 132کے وی تاندلیانوالہ گرڈسٹیشن کے سٹی تاندلیانوالہ، چیپ بورڈ اور رضا آباد فیڈر صبح نو سے سہ پہر تین بجے تک 132کے وی سٹیم پاور گرڈسٹیشن کے فیصل /شیخوپورہ روڈ، پیراڈائز، ہمدرد ون، ضیاء ٹاؤن اور رضا ٹاؤن فیڈر 132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے جھمرہ روڈ /رضا، فیصل آباد روڈ، بادشاہی مسجد، بیراں والا اور لاہو ر روڈ فیڈر 6دسمبر کو صبح دس سے شام ساڑھے چار بجے تک 132کے وی لالیاں گرڈسٹیشن کے نو رشہید، ریاض آباد، لنگر مخدوم، احمد نگر، لالیاں، اویس قرنی، جبانہ، چنی ریحان، سنگراء، وللہ اور کانواں والا فیڈر132کے وی بڑانہ گرڈسٹیشن کے سلانوالی، نورنگ، شاہین آباد، منگوآنہ، پنجے والا، چنن پورہ، بڑانہ، پیپل بھٹہ، ٹھٹی بالا راجہ اور محمد والا فیڈر صبح نو سے سہ پہر تین بجے تک 132کے وی سٹیم پاور گرڈسٹیشن 208چک روڈ فیڈر 132کے وی چینوٹ گرڈسٹیشن کے احمد سٹرا بورڈ اور عبداللہ فائبر فیڈر 132کے وی انڈسٹریل سٹیٹ گرڈسٹیشن کے میراں والا، ایس ٹی ایس، انڈسٹریل سٹیٹ تھری، انڈسٹریل سٹیٹ ٹو اور الحمرا فیڈر 132کے وی جڑانوالہ گرڈسٹیشن کے کچہری روڈ اور عاشق علی شہید فیڈر 132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن کے نیو خانوآنہ اور ٹی اینڈ این پاکستان فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 6دسمبر کو صبح دس سے شام چار بجے تک 132کے وی 103آر بی گرڈسٹیشن، 132کے وی سکارپ کالونی گرڈسٹیشن، 132کے وی لنڈیانوالہ گرڈسٹیشن، سے 10تا 20میگاواٹ لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔