ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں یکم دسمبر2022ءتک 42لاکھ 80ہزار سے زیادہ گانٹھ کپاس پہنچی

ہفتہ 3 دسمبر 2022 17:13

ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں یکم دسمبر2022ءتک 42لاکھ 80ہزار سے زیادہ گانٹھ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں ۔پی سی جی اے کے مطابق یکم دسمبر2022تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 42لاکھ 80ہزار500گانٹھ کپاس آئی ۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے تک 71 لاکھ68ہزار118گانٹھ کپاس فیکٹریوںمیںآئی تھی جبکہ کمی کی شرح 40.28فیصد رہی ۔

یکم دسمبر2022ء صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں25لاکھ 15ہزار167گانٹھ کپاس آئی ہے۔ پنجاب میں کمی کی شرح31.63فیصد رہی ۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 17لاکھ 65 ہزار 333گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے اورصوبہ سندھ میں کمی کی شرح 49.40فیصدرہی ۔ یکم دسمبر2022تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے41 لاکھ59ہزار41گانٹھ روئی تیار کی گئی ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2022-23میں خریداری نہیں کی ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی جی اے کے جاری اعدادو شمار کے مطابق ضلع ملتان میںیکم دسمبر2022تک40ہزار277گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں46ہزار980گانٹھ کپاس،ضلع خانیوال میں 2لاکھ8ہزار 21گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں67 ہزار532گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2لاکھ47ہزار971گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں27ہزار600گانٹھ کپاس،ضلع لیہ میں1لاکھ23 ہزار920گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں 1لاکھ 63 ہزار 482گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 1لاکھ66ہزار844گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں3لاکھ94ہزار420گانٹھ کپاس،ضلع بہاولپور میں 2لاکھ82ہزار985گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں4لاکھ53ہزار586گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

ضلع سانگھڑمیں8لاکھ7ہزار 529گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں 42 ہزار 827 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں55ہزار552گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں63 ہزار806 گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں1لاکھ 22ہزار758گانٹھ کپاس ، ضلع سکھر میں2لاکھ38ہزار585گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 37 ہزار982گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 1لاکھ20 ہزار532گانٹھ کپاس اور صوبہ بلوچستان میں 82ہزار718 گانٹھ فیکٹریوں میں آئی ہے۔پی سی جی اے کے مطابق اس وقت غیر فروخت شدہ سٹاک7 لاکھ 6 ہزار743گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے۔