بھیرہ پولیس کی جواریوں کے خلاف کارروائی، 3جواری گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2022 17:16

بھیرہ پولیس کی جواریوں کے خلاف کارروائی، 3جواری گرفتار
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) تھانہ بھیرہ پولیس نے جواریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 16ہزار روپے سے زائد داؤ پر لگی رقم برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد طارق عزیزکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ بھیرہ انسپکٹر ذیشان حیدر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ قصبہ بھیرہ ریڈ کرکے پرچی جواء کھیلتے ہوئے تین جواریوں تنویر احمد، محمد علی اور محمد ساجد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے ۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے ووچر پرچی جواء اور داؤ پر لگی 16ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کرکے انکے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :