کراچی میں رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی،ڈکیت گروہ کاسرغنہ گرفتار اسلحہ ، گٹکا برآمد

ہفتہ 3 دسمبر 2022 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ ٹائون یوسف گوٹھ سے منشیات فروش اور ڈکیت گروہ کے سرغنہ جلال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 9ایم ایم پسٹل، 100رائونڈز اور30پیکٹ گٹکا برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کی طر ف سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملزم منشیات فروشی،کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں اور جرائم پیشہ افراد کوکرائے پر اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔