یہ سب بابر کی سنچری دیکھنے آئے ہیں، ناصر حسین نے تماشائیوں کے جوش کی ویڈیو شیئر کردی

ویڈیو میں پنڈی اسٹیڈیم میں بابر اعظم کی سنچری کے وقت تماشائیوں کا جوش و خروش دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے

ہفتہ 3 دسمبر 2022 17:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز سنچری کے وقت اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے جوش و خروش کی ویڈیو شیئر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی آٹھویں سنچری 126 گیندوں پر ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر حسین بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف نکلے اور چند روز قبل انہوں نے بابر اعظم کا انٹرویو بھی کیا تھا۔اسکائی اسپورٹس کی جانب سے ناصر حسین کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں پنڈی اسٹیڈیم میں بابر اعظم کی سنچری کے وقت تماشائیوں کا جوش و خروش دکھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ناصر حسین تماشائیوں کے نعرے دکھانے کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ کیا زبر دست لمحات ہیں، یہ سب بابر اعظم کو سنچری کرتا دیکھنے کیلئے آئے اور اس بندے نے میدان میں کر دکھایا۔

متعلقہ عنوان :