سرگودھا،اقدام ِقتل کے مقدمہ میں ملوث دوملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

ہفتہ 3 دسمبر 2022 17:19

سرگودھا،اقدام ِقتل کے مقدمہ میں ملوث دوملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اقدام ِقتل کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد طارق عزیزکی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ جھال چکیاں فاروق حسنات نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے اقدامِ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد سلطان اور محمد انوار کو گرفتارکرلیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ رائفل222بور اور پسٹل30بور برآمد کرکے اُنکے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :