سکھر میں قومی ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 3 دسمبر 2022 17:21

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) سندھ میں کل (اتوار) یوم ثقافت منایا جائے گا ، سکھر سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریب منعقد اور ریلیاں نکالی جائیں گی ، چھوٹے بڑے اور بوڑھے سندهی ٹوپی اور اجرک پہن کر تقاریب اور ریلیوں میں شرکت کریں گے ۔سندھی ثقافت کا دن صوبہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار كو روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، اس دن كو ایکتا دن (یکجہتی کا دن) بھی کہا جاتا ہے۔

یوم سندھ ثقافت کے دن صوبے بھر میں لوگ سندھی ثقافت كو اجاگر کرتے ہوئے سندھی ٹوپی ، اجرک اورثقافتی لباس زیب تن کرتے ہیں۔ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے سکھر سمیت تمام شہروں میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں، کئی تقاریب منعقد ہوتی ہیں۔ اتوار كو یوم ثقافت سرکاری سطح پر بھی منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ اور تمام صوبائی وزرا یوم ثقافت کی تقریبات میں شریک ہونگے ۔

سکھر میں قومی ثقافتی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی، ثقافتی محفل میں سرپرست اعلی ثاقب اعوان سرپرست دیدار احمد جتوئی نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین غلام مصطفی مہر، وائیس چیئرمین ماجد ڈنور صدر سید علی شاہ سینئر نائب صدر رئیس قمبر علی جمالی جرنل سیکریٹری زبیر احمد بھیو ڈپٹی جرنل سیکریٹری نعیم جوکھیو چاچا سید ریاض احمد شاہ عبدالرحیم مہر چاچا رشید احمد لغاری جرنل کائونسلر سید نیاز علی شاہ تسلیم ملک سید عزیز شاہ سید کتب شاہ ثاقب اعوان شمس الدین کھوسو علی مردان شیخ ڈاکٹر ارشد مغل سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے تقریب شرکت کی ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ 4 دسمبر کو ثقافتی دن ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ سندھ سمیت پورے پاکستان میں یوم ثقافت منایا جائیگا، ثقافتی دن ہمارے لیے کسی عید سے کم نہیں ۔