رانا ثنا اللہ کی دلچسپ مثال دینے سے پریس کانفرنس کشت زعفران بن گئی

ہفتہ 3 دسمبر 2022 18:00

رانا ثنا اللہ کی دلچسپ مثال دینے سے پریس کانفرنس کشت زعفران بن گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی دلچسپ مثال دینے سے پریس کانفرنس کشت زعفران بن گئی ۔ ایک صحافی نے سوال میں اب آیا اونٹھ پہاڑ پہار کے نیچے کی مثال دی ۔ جس پر رانا ثنا اللہ نے پنجابی زبان میں ایک دلچسپ مثال سنائی ۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک میراثی کا لڑکا چھت پر چڑھ گیا اور دھمکی دی کہ میں نے چھلانگ لگانی ہے ۔ گھر والوں نے اسے بڑا روکا لیکن وہ مسلسل دھمکیاں دیتا رہا۔ وہاں سے ایک آدمی گزرا تو اس نے گھر والوں سے کہا پیچھے ہٹ جائیں اور لڑکے سے کہا کہ لگائو چھلانگ ۔جس پر گھر والوں نے کہا کہ یہ تو ہمارے گھر کی بات ہے آپ کہاںسے آگئے ۔ ہم کہتے ہیں لگائو چھلانگ ۔

متعلقہ عنوان :