راولپنڈی ، شراب سپلائرز 3 ملزمان گرفتار

ملزمان سے شراب برآمد،پولیس نے مقدمات درج کرلئے

ہفتہ 3 دسمبر 2022 18:08

راولپنڈی ، شراب سپلائرز 3 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی3ملزمان کوگرفتارکرکے شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر جمعہ خان کو گرفتار کرکے ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کی،کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گل زرین کو گرفتا رکرکے ملزم سی20لیٹر شراب برآمد کی، کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اورنگزیب کو گرفتا رکرلیا، ملزم سی05بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے۔ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ شراب سپلائر زکے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :